احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

109: 109- بَابُ بَيْعِ الرَّقِيقِ:
باب: لونڈی غلام بیچنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2229
حدثنا ابو اليمان، اخبرنا شعيب، عن الزهري، قال: اخبرني ابن محيريز: ان ابا سعيد الخدري رضي الله عنه اخبره، انه بينما هو جالس عند النبي صلى الله عليه وسلم، قال: يا رسول الله،"إنا نصيب سبيا فنحب الاثمان، فكيف ترى في العزل ؟ فقال: اوإنكم تفعلون ذلك، لا عليكم ان لا تفعلوا ذلكم، فإنها ليست نسمة كتب الله ان تخرج إلا هي خارجة".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہیر نے بیان کیا کہ مجھے ابن محیریز نے خبر دی اور انہیں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے خبر دی، کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے۔ (ایک انصاری صحابی نے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ! لڑائی میں ہم لونڈیوں کے پاس جماع کے لیے جاتے ہیں۔ ہمارا ارادہ انہیں بیچنے کا بھی ہوتا ہے۔ تو آپ عزل کر لینے کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اچھا تم لوگ ایسا کرتے ہو؟ اگر تم ایسا نہ کرو پھر بھی کوئی حرج نہیں۔ اس لیے کہ جس روح کی بھی پیدائش اللہ تعالیٰ نے قسمت میں لکھ دی ہے وہ پیدا ہو کر ہی رہے گی۔

Share this: