احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: 9- بَابُ مَنْ تَسَوَّكَ بِسِوَاكِ غَيْرِهِ:
باب: جو شخص دوسرے کی مسواک استعمال کرے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 890
حدثنا إسماعيل، قال: حدثني سليمان بن بلال، قال: قال هشام بن عروة، اخبرني ابي، عن عائشة رضي الله عنها، قالت:"دخلعبد الرحمن بن ابي بكر ومعه سواك يستن به فنظر إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقلت له: اعطني هذا السواك يا عبد الرحمن، فاعطانيه فقصمته، ثم مضغته فاعطيته رسول الله صلى الله عليه وسلم فاستن به وهو مستسند إلى صدري".
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے سلیمان بن ہلال نے بیان کیا کہ ہشام بن عروہ نے کہا کہ مجھے میرے باپ عروہ بن زبیر نے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے خبر دی، انہوں نے کہا کہ عبدالرحمٰن بن ابی بکر (ایک مرتبہ) آئے۔ ان کے ہاتھ میں مسواک تھی جسے وہ استعمال کیا کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیماری کی حالت میں ان سے کہا عبدالرحمٰن یہ مسواک مجھے دیدے۔ انہوں نے دے دی۔ میں نے اس کے سرے کو پہلے توڑا یعنی اتنی لکڑی نکال دی جو عبدالرحمٰن اپنے منہ سے لگایا کرتے تھے، پھر اسے چبا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دانت صاف کئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت میرے سینے پر ٹیک لگائے ہوئے تھے۔

Share this: