احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

112: 112- بَابُ تَقْلِيدِ النَّعْلِ:
باب: جوتوں کا ہار ڈالنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1706
حدثنا محمد هو ابن سلام، اخبرنا عبد الاعلى بن عبد الاعلى، عن معمر، عن يحيى بن ابي كثير، عن عكرمة، عن ابي هريرةرضي الله عنه،"ان نبي الله صلى الله عليه وسلم راى رجلا يسوق بدنة، قال: اركبها، قال: إنها بدنة، قال: اركبها، قال: فلقد رايته راكبها يساير النبي صلى الله عليه وسلم والنعل في عنقها", تابعه محمد بن بشار، حدثنا عثمان بن عمر، اخبرنا علي بن المبارك، عن يحيى، عن عكرمة، عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا ہم کو عبدالاعلیٰ نے خبر دی، انہیں معمر نے، انہیں یحییٰ بن ابی کثیر نے، انہیں عکرمہ نے، انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ قربانی کا اونٹ لیے جا رہا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس پر سوار ہو جا، اس نے کہا کہ یہ تو قربانی کا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کہ سوار ہو جا۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھر میں نے دیکھا کہ وہ اس پر سوار ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا ہے اور جوتے (کا ہار) اس اونٹ کے گردن میں ہے۔ اس روایت کی متابعت محمد بن بشار نے کی ہے۔ ہم سے عثمان بن عمر نے بیان کیا، ہم کو علی بن مبارک نے خبر دی، انہیں یحییٰ نے انہیں عکرمہ نے اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (مثل سابق حدیث کے)۔

Share this: