احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

113: 113- بَابُ ثَمَنِ الْكَلْبِ:
باب: کتے کی قیمت کے بارے میں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2237
حدثنا عبد الله بن يوسف، اخبرنا مالك، عن ابن شهاب، عن ابي بكر بن عبد الرحمن، عن ابي مسعود الانصاري رضي الله عنه، رسول الله صلى الله عليه وسلم"نهى عن ثمن الكلب، ومهر البغي، وحلوان الكاهن".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو امام مالک نے خبر دی، انہیں ابن شہاب نے، انہیں ابی بکر بن عبدالرحمٰن نے اور انہیں ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت، زانیہ کی اجرت اور کاہن کی اجرت سے منع فرمایا تھا۔

Share this: