احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: 6- بَابُ الْحُورُ الْعِينُ وَصِفَتُهُنَّ:
باب: بڑی آنکھ والی حوروں کا بیان، ان کی صفات جن کو دیکھ کر آنکھ حیران ہو گی۔
يحار فيها الطرف شديدة سواد العين شديدة بياض العين. {وزوجناهم} انكحناهم.
‏‏‏‏ جن کی آنکھوں کی پتلی خوب سیاہ ہو گی اور سفیدی بھی بہت صاف ہو گی اور (سورۃ الدخان میں) «وزوجناهم‏» کے معنی «أنكحناهم» کے ہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2795
حدثنا عبد الله بن محمد، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا ابو إسحاق، عن حميد، قال: سمعت انس بن مالك رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"ما من عبد يموت له عند الله خير يسره ان يرجع إلى الدنيا وان له الدنيا، وما فيها إلا الشهيد لما يرى من فضل الشهادة، فإنه يسره ان يرجع إلى الدنيا فيقتل مرة اخرى".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے معاویہ بن عمرو نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے ابواسحاق نے بیان کیا ‘ ان سے حمید نے بیان کیا اور انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی بھی اللہ کا بندہ جو مر جائے اور اللہ کے پاس اس کی کچھ بھی نیکی جمع ہو وہ پھر دنیا میں آنا پسند نہیں کرتا گو اس کی ساری دنیا اور جو کچھ اس میں ہے سب کچھ مل جائے مگر شہید پھر دنیا میں آنا چاہتا ہے کہ جب وہ (اللہ تعالیٰ کے) یہاں شہادت کی فضیلت کو دیکھے گا تو چاہے گا کہ دنیا میں دوبارہ آئے اور پھر قتل ہو (اللہ تعالیٰ کے راستے میں)۔

Share this: