احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

57: 57- بَابُ مَا يُنْهَى عَنِ التَّحَاسُدِ وَالتَّدَابُرِ:
باب: حسد اور پیٹھ پیچھے برائی کی ممانعت۔
وقوله تعالى: {ومن شر حاسد إذا حسد}.
‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ کا (سورۃ الفلق میں) فرمان «ومن شر حاسد إذا حسد‏» اور حسد کرنے والے کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں، یا اللہ! جب وہ حسد کرے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6064
حدثنا بشر بن محمد، اخبرنا عبد الله، اخبرنا معمر، عن همام بن منبه، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"إياكم والظن فإن الظن اكذب الحديث، ولا تحسسوا ولا تجسسوا ولا تحاسدوا ولا تدابروا ولا تباغضوا وكونوا عباد الله إخوانا".
ہم سے بشر بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا ہم کو معمر نے خبر دی، انہیں ہمام بن منبہ نے خبر دی اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بدگمانی سے بچتے رہو کیونکہ بدگمانی کی باتیں اکثر جھوٹی ہوتی ہیں، لوگوں کے عیوب تلاش کرنے کے پیچھے نہ پڑو، آپس میں حسد نہ کرو، کسی کی پیٹھ پیچھے برائی نہ کرو، بغض نہ رکھو، بلکہ سب اللہ کے بندے آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔

Share this: