احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: 15- بَابُ كِتَابَةِ الْقَطَائِعِ:
باب: قطعات اراضی بطور جاگیر دے کر ان کو سند لکھ دینا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2377
وقال الليث: عن يحيى بن سعيد، عن انس رضي الله عنه،"دعا النبي صلى الله عليه وسلم الانصار ليقطع لهم بالبحرين، فقالوا: يا رسول الله، إن فعلت فاكتب لإخواننا من قريش بمثلها، فلم يكن ذلك عند النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: إنكم سترون بعدي اثرة فاصبروا حتى تلقوني".
اور لیث نے یحییٰ بن سعید سے بیان کیا اور انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو بلا کر بحرین میں انہیں قطعات اراضی بطور جاگیر دینے چاہے تو انہوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! اگر آپ کو ایسا کرنا ہی ہے تو ہمارے بھائی قریش (مہاجرین) کو بھی اسی طرح کی قطعات کی سند لکھ دیجئیے۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اتنی زمین ہی نہ تھی اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا میرے بعد تم دیکھو گے کہ دوسرے لوگوں کو تم پر مقدم کیا جائے گا۔ تو اس وقت تم مجھ سے ملنے تک صبر کئے رہنا۔

Share this: