احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: 28- بَابُ أُحُدٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ:
باب: ارشاد نبوی کہ احد پہاڑ ہم سے محبت رکھتا ہے۔
قاله عباس بن سهل عن ابي حميد عن النبي صلى الله عليه وسلم.
‏‏‏‏ عباس بن سہل نے راوی ابوحمید سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد روایت کیا ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 4083
حدثني نصر بن علي , قال: اخبرني ابي , عن قرة بن خالد , عن قتادة , سمعت انسا رضي الله عنه , ان النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"هذا جبل يحبنا ونحبه".
ہم سے نصر بن علی نے بیان کیا، کہا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی، انہیں قرہ بن خالد نے، انہیں قتادہ نے اور انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا احد پہاڑ ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے محبت رکھتے ہیں۔

Share this: