احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

193: 193- بَابُ مَا يُعْطَى الْبَشِيرُ:
باب: (فتح اسلام کی) خوشخبری دینے والے کو انعام دینا۔
واعطى كعب بن مالك ثوبين حين بشر بالتوبة.
‏‏‏‏ اور کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے جب انہیں توبہ کے قبول ہونے کی خوشخبری سنائی گئی تو خوشخبری سنانے والے کو دو کپڑے انعام دیئے تھے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3077
حدثنا آدم بن ابي إياس، حدثنا شيبان، عن منصور، عن مجاهد، عن طاوس، عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"يوم فتح مكة لا هجرة ولكن جهاد ونية، وإذا استنفرتم فانفروا".
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے شیبان نے بیان کیا ‘ ان سے منصور نے ‘ ان سے مجاہد نے ‘ ان سے طاؤس نے اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن فرمایا اب ہجرت (مکہ سے مدینہ کے لیے) باقی نہیں رہی ‘ البتہ حسن نیت اور جہاد باقی ہے۔ اس لیے جب تمہیں جہاد کے لیے بلایا جائے تو فوراً نکل جاؤ۔

Share this: