احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

69: 69- بَابُ نَزْعِ السَّهْمِ مِنَ الْبَدَنِ:
باب: (مجاہدین کے) جسم سے تیر کا کھینچ کر نکالنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2884
حدثنا محمد بن العلاء، حدثنا ابو اسامة، عن بريد بن عبد الله، عن ابي بردة، عن ابي موسى رضي الله عنه، قال: رمي ابو عامر في ركبته فانتهيت إليه، قال: انزع هذا السهم فنزعته فنزا منه الماء، فدخلت على النبي صلى الله عليه وسلم فاخبرته، فقال:"اللهم اغفر لعبيد ابي عامر".
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے یزید بن عبداللہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان سے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ابوعامر رضی اللہ عنہ کے گھٹنے میں تیر لگا تو میں ان کے پاس پہنچا۔ انہوں نے فرمایا کہ اس تیر کو کھینچ کر نکال لو میں نے کھینچ لیا تو اس سے خون بہنے لگا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حادثہ کی اطلاع دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کے لیے) دعا فرمائی «اللهم اغفر لعبيد أبي عامر» اے اللہ! عبید ابوعامر کی مغفرت فرما۔

Share this: