احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: 22- بَابُ يُسْتَجَابُ لِلْعَبْدِ مَا لَمْ يَعْجَلْ:
باب: جب تک بندہ جلد بازی نہ کرے تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6340
حدثنا عبد الله بن يوسف، اخبرنا مالك، عن ابن شهاب، عن ابي عبيد مولى ابن ازهر، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"يستجاب لاحدكم ما لم يعجل يقول: دعوت فلم يستجب لي".
ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی، انہیں ابن شہاب نے، انہیں عبدالرحمٰن بن ازہر کے غلام ابوعبید نے اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بندہ کی دعا قبول ہوتی ہے جب تک کہ وہ جلدی نہ کرے کہ کہنے لگے کہ میں نے دعا کی تھی اور میری دعا قبول نہیں ہوئی۔

Share this: