احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: 15- بَابُ كَسْبِ الرَّجُلِ وَعَمَلِهِ بِيَدِهِ:
باب: انسان کا کمانا اور اپنے ہاتھوں سے محنت کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2070
حدثنا إسماعيل بن عبد الله، قال: حدثني ابن وهب، عن يونس، عن ابن شهاب، قال: حدثني عروة بن الزبير، ان عائشة رضي الله عنها، قالت: لما استخلف ابو بكر الصديق، قال:"لقد علم قومي ان حرفتي لم تكن تعجز عن مئونة اهلي، وشغلت بامر المسلمين فسياكل آلابي بكر من هذا المال، ويحترف للمسلمين فيه".
ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، ان سے عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ جب ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے تو فرمایا، میری قوم جانتی ہے کہ میرا (تجارتی) کاروبار میرے گھر والوں کی گذران کے لیے کافی رہا ہے، لیکن اب میں مسلمانوں کے کام میں مشغول ہو گیا ہوں، اس لیے آل ابوبکر اب بیت المال میں سے کھائے گی، اور ابوبکر مسلمانوں کا مال تجارت بڑھاتا رہے گا۔

Share this: