احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

51: 51- بَابُ الْكَيْلِ عَلَى الْبَائِعِ وَالْمُعْطِي:
باب: ناپ تول کرنے والے کی مزدوری بیچنے والے پر اور دینے والے پر ہے (خریدار پر نہیں)۔
لقول الله تعالى: {وإذا كالوهم او وزنوهم يخسرون} يعني كالوا لهم ووزنوا لهم كقوله: {يسمعونكم} يسمعون لكم. وقال النبي صلى الله عليه وسلم: «اكتالوا حتى تستوفوا». ويذكر عن عثمان رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وسلم قال له: «إذا بعت فكل، وإذا ابتعت فاكتل».
‏‏‏‏ اللہ تعالیٰ نے فرمایا «وإذا كالوهم أو وزنوهم يخسرون‏» جب وہ انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم کر دیتے ہیں مطلب یہ ہے کہ وہ بیچنے والے خریدنے والوں کے لیے ناپتے اور وزن کرتے ہیں۔ جیسے دوسری آیت میں کلمہ «يسمعونكم‏» سے مراد ہے «يسمعون لكم‏.‏» ہے۔ ویسے ہی اس آیت میں «كالوهم» سے مراد «كالوا لهم» ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کھجور ناپ لو اور اپنے اونٹ کی قیمت پوری بھر لو۔ اور عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا، جب تو کوئی چیز بیچا کرے تو ناپ کے دیا کر اور جب کوئی چیز خریدے تو اسے بھی نپوا لیا کر۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2126
حدثنا عبد الله بن يوسف، اخبرنا مالك، عن نافع، عن عبد الله بن عمر رضي الله عنه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"من ابتاع طعاما، فلا يبعه حتى يستوفيه".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں امام مالک نے خبر دی، انہیں نافع نے، انہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جب کوئی شخص کسی قسم کا غلہ خریدے تو جب تک اس پر پوری طرح قبضہ نہ کر لے، اسے نہ بیچے۔

Share this: