احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

148: 148- بَابُ قَتْلِ النِّسَاءِ فِي الْحَرْبِ:
باب: جنگ میں عورتوں کا قتل کرنا کیسا ہے؟
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3015
حدثنا إسحاق بن إبراهيم، قال: قلت لابي اسامة حدثكم عبيد الله، عن نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما، قال: وجدت امراة مقتولة في بعض مغازي رسول الله صلى الله عليه وسلم"فنهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن قتل النساء، والصبيان".
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا ‘ کہا کہ میں نے ابواسامہ سے پوچھا، کیا عبیداللہ نے آپ سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کسی غزوے میں مقتول پائی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرمایا (تو انہوں نے اس کا اقرار کیا)۔

Share this: