احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

167: 167- بَابُ مَنْ قَالَ خُذْهَا وَأَنَا ابْنُ فُلاَنٍ:
باب: حملہ کرتے وقت یوں کہنا اچھا لے میں فلاں کا بیٹا ہوں۔
وقال سلمة: خذها وانا ابن الاكوع.
‏‏‏‏ سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے ڈاکوؤں پر تیر چلائے اور کہا ‘ لے میں اکوع کا بیٹا ہوں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3042
حدثنا عبيد الله، عن إسرائيل، عن ابي إسحاق، قال: سال رجل البراء رضي الله عنه، فقال: يا ابا عمارة اوليتم يوم حنين، قال البراء وانا اسمع اما رسول الله صلى الله عليه وسلم"لم يول يومئذ كان ابو سفيان بن الحارث آخذا بعنان بغلته، فلما غشيه المشركون نزل فجعل، يقول: انا النبي لا كذب انا ابن عبد المطلب قال: فما رئي من الناس يومئذ اشد منه".
ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے ‘ ان سے اسرائیل نے ‘ ان سے ابواسحاق نے بیان کیا کہ انہوں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے پوچھا تھا ‘ اے ابوعمارہ! کیا آپ لوگ حنین کی جنگ میں واقعی فرار ہو گئے تھے؟ ابواسحاق نے کہا میں سن رہا تھا ‘ براء رضی اللہ عنہ نے یہ جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن اپنی جگہ سے بالکل نہیں ہٹے تھے۔ ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب آپ کے خچر کی لگام تھامے ہوئے تھے ‘ جس وقت مشرکین نے آپ کو چاروں طرف سے گھیر لیا تو آپ سواری سے اترے اور (تنہا میدان میں آ کر) فرمانے لگے میں اللہ کا نبی ہوں ‘ اس میں بالکل جھوٹ نہیں۔ میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں۔ براء نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ بہادر اس دن کوئی بھی نہیں تھا۔

Share this: