احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

37: 37- بَابُ إِذَا حَمَلَ رَجُلٌ عَلَى فَرَسٍ فَهْوَ كَالْعُمْرَى وَالصَّدَقَةِ:
باب: جب کوئی کسی شخص کو گھوڑا سواری کے لیے ہدیہ کر دے تو وہ عمریٰ اور صدقہ کی طرح ہوتا ہے (کہ اسے واپس نہیں لیا جا سکتا)۔
وقال بعض الناس له ان يرجع فيها.
‏‏‏‏ لیکن بعض لوگوں نے کہا ہے کہ وہ واپس لیا جا سکتا ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2636
حدثنا الحميدي، اخبرنا سفيان، قال: سمعت مالكا يسال زيد بن اسلم، قال: سمعت ابي، يقول، قال عمر رضي الله عنه: حملت على فرس في سبيل الله، فرايته يباع، فسالت رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال:"لا تشتره، ولا تعد في صدقتك".
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم کو سفیان نے خبر دی، کہا کہ میں نے مالک سے سنا، انہوں نے زید بن اسلم سے پوچھا تھا تو انہوں نے بیان کیا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا وہ بیان کرتے تھے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے ایک گھوڑا اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے ایک شخص کو دے دیا تھا، پھر میں نے دیکھا کہ وہ اسے بیچ رہا ہے۔ اس لیے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اسے واپس میں ہی خرید لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس گھوڑے کو نہ خرید۔ اپنا دیا ہوا صدقہ واپس نہ لو۔

Share this: