احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: 2- بَابُ شِدَّةِ الْمَرَضِ:
باب: بیماری کی سختی (کوئی چیز نہیں ہے)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5646
حدثنا قبيصة، حدثنا سفيان، عن الاعمش. ح حدثني بشر بن محمد، اخبرنا عبد الله، اخبرنا شعبة، عن الاعمش، عن ابي وائل، عن مسروق، عن عائشة رضي الله عنها، قالت:"ما رايت احدا اشد عليه الوجع من رسول الله صلى الله عليه وسلم".
ہم سے قبیصہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سفیان سے بیان کیا، ان سے اعمش نے (دوسری سند) اور امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ مجھ سے بشر بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو عبداللہ نے خبر دی، کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی، انہیں اعمش نے، انہیں ابووائل نے، انہیں مسروق نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے (مرض وفات کی تکلیف) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اور کسی میں نہیں دیکھی۔

Share this: