احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

75: 75- بَابُ إِثْمِ مَنْ لَمْ يُتِمَّ الصُّفُوفَ:
باب: اس بارے میں کہ صفیں پوری نہ کرنے والوں کا گناہ۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 724
حدثنا معاذ بن اسد، قال: اخبرنا الفضل بن موسى، قال: اخبرنا سعيد بن عبيد الطائي، عن بشير بن يسار الانصاري، عن انس بن مالك انه قدم المدينة، فقيل له:"ما انكرت منا منذ يوم عهدت رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: ما انكرت شيئا، إلا انكم لا تقيمون الصفوف"، وقال عقبة بن عبيد، عن بشير بن يسار قدم علينا انس بن مالك المدينة بهذا.
ہم سے معاذ بن اسد نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے فضل بن موسیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سعید بن عبید طائی نے بیان کیا بشیر بن یسار انصاری سے، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہ جب وہ (بصرہ سے) مدینہ آئے، تو آپ سے پوچھا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک اور ہمارے اس دور میں آپ نے کیا فرق پایا۔ فرمایا کہ اور تو کوئی بات نہیں صرف لوگ صفیں برابر نہیں کرتے۔ اور عقبہ بن عبید نے بشیر بن یسار سے یوں روایت کیا کہ انس رضی اللہ عنہ ہمارے پاس مدینہ تشریف لائے۔ پھر یہی حدیث بیان کی۔

Share this: