احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: 15- بَابُ خُرُوجِ النِّسَاءِ وَالْحُيَّضِ إِلَى الْمُصَلَّى:
باب: عورتوں اور حیض والیوں کا عیدگاہ میں جانا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 974
حدثنا عبد الله بن عبد الوهاب، قال: حدثنا حماد، عن ايوب، عن محمد، عن ام عطية، قالت:"امرنا ان نخرج العواتق وذوات الخدور"، وعن ايوب، عن حفصة بنحوه، وزاد في حديث حفصة قال او قالت العواتق: وذوات الخدور ويعتزلن الحيض المصلى.
ہم سے عبداللہ بن عبدالوہاب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے ایوب سختیانی نے، ان سے محمد نے، ان سے ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے، آپ نے فرمایا کہ ہمیں حکم تھا کہ پردہ والی دوشیزاؤں کو عیدگاہ کے لیے نکالیں اور ایوب سختیانی نے حفصہ رضی اللہ عنہا سے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔ حفصہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں یہ زیادتی ہے کہ دوشیزائیں اور پردہ والیاں ضرور (عیدگاہ جائیں) اور حائضہ نماز کی جگہ سے علیحدہ رہیں۔

Share this: