احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

79: 79- بَابُ اللَّهْوِ بِالْحِرَابِ وَنَحْوِهَا:
باب: برچھے سے (مشق کرنے کے لیے) کھیلنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2901
حدثنا إبراهيم بن موسى، اخبرنا هشام، عن معمر، عن الزهري، عن ابن المسيب، عن ابي هريرة رضي الله عنه، قال:"بينا الحبشة يلعبون عند النبي صلى الله عليه وسلم بحرابهم، دخل عمر فاهوى إلى الحصى فحصبهم بها، فقال: دعهم يا عمر"، وزاد علي، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر في المسجد".
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم کو ہشام نے خبر دی، انہیں معمر نے، انہیں زہری نے، انہیں ابن المسیب نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حبشہ کے کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حراب (چھوٹے نیزے) کا کھیل دکھلا رہے تھے کہ عمر رضی اللہ عنہ آ گئے اور کنکریاں اٹھا کر انہیں ان سے مارا۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمر انہیں کھیل دکھانے دو۔ علی بن مدینی نے یہ بیان زیادہ کیا کہ ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، انہیں معمر نے خبر دی کہ مسجد میں (یہ صحابہ رضی اللہ عنہم اپنے کھیل کا مظاہرہ کر رہے تھے)۔

Share this: