احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: 9- بَابُ صِفَةِ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ:
باب: جنت کے دروازوں کا بیان۔
وقال النبي صلى الله عليه وسلم: من انفق زوجين دعي من باب الجنة فيه عبادة، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
‏‏‏‏ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے (اللہ کے راستے میں کسی چیز کا) ایک جوڑا خرچ کیا، اسے جنت کے دروازے سے بلایا جائے گا اس باب میں عبادہ بن صامت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3257
حدثنا سعيد بن ابي مريم، حدثنا محمد بن مطرف، قال: حدثني ابو حازم، عن سهل بن سعد رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"في الجنة ثمانية ابواب فيها باب يسمى الريان لا يدخله إلا الصائمون".
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن مطرف نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابوحازم نے بیان کیا، ان سے سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت کے آٹھ دروازے ہیں۔ ان میں ایک دروازے کا نام ریان ہے۔ جس سے داخل ہونے والے صرف روزے دار ہوں گے۔

Share this: