احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

144: 144- بَابُ طَوَافِ الْوَدَاعِ:
باب: طواف وداع کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1755
حدثنا مسدد، حدثنا سفيان، عن ابن طاوس، عن ابيه، عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال:"امر الناس ان يكون آخر عهدهم بالبيت، إلا انه خفف عن الحائض".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے ابن طاؤس نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ لوگوں کو اس کا حکم تھا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے ساتھ ہو (یعنی طواف وداع کریں) البتہ حائضہ سے یہ معاف ہو گیا تھا۔

Share this: