احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: 5- بَابُ صَاعِ الْمَدِينَةِ:
باب: مدینہ منورہ کا صاع (ایک پیمانہ)۔
ومد النبي صلى الله عليه وسلم وبركته وما توارث اهل المدينة من ذلك قرنا بعد قرن.
‏‏‏‏ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مد (ایک پیمانہ) اور اس میں برکت، اور بعد میں بھی اہل مدینہ کو نسلاً بعد نسل جَو صاع اور مد ورثہ میں ملا اس کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6712
حدثنا عثمان بن ابي شيبة، حدثنا القاسم بن مالك المزني، حدثنا الجعيد بن عبد الرحمن، عن السائب بن يزيد، قال:"كان الصاع على عهد النبي صلى الله عليه وسلم، مدا وثلثا بمدكم اليوم"، فزيد فيه: في زمن عمر بن عبد العزيز.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے قاسم بن مالک مزنی نے بیان کیا، کہا ہم سے جعید بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، ان سے سائب بن یزید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک صاع تمہارے زمانہ کے مد سے ایک مد اور تہائی کے برابر ہوتا تھا۔ بعد میں عمر بن عبدالعزیز کے زمانہ میں اس میں زیادتی کی گئی۔

Share this: