احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

83: 83- بَابُ بَيْعِ الثَّمَرِ عَلَى رُءُوسِ النَّخْلِ بِالذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ:
باب: درخت پر پھل، سونے اور چاندی کے بدلے بیچنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2189
حدثنا يحيى بن سليمان، حدثنا ابن وهب، اخبرنا ابن جريج، عن عطاء، عن جابر رضي الله عنه، قال:"نهى النبي صلى الله عليه وسلم عن بيع الثمر حتى يطيب، ولا يباع شيء منه إلا بالدينار، والدرهم إلا العرايا".
ہم سے یحییٰ بن سلیمان نے بیان کیا کہا کہ ہم سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، انہیں ابن جریج نے خبر دی، انہیں عطاء اور ابوزبیر نے اور انہیں جابر رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے پکنے سے پہلے بیچنے سے منع کیا ہے اور یہ کہ اس میں سے ذرہ برابر بھی درہم و دینا کے سوا کسی اور چیز (سوکھے پھل) کے بدلے نہ بیچی جائے البتہ عریہ کی اجازت دی۔

Share this: