احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: 4- بَابُ حُبُّ الأَنْصَارِ:
باب: انصار سے محبت رکھنے کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3783
حدثنا حجاج بن منهال، حدثنا شعبة، قال: اخبرني عدي بن ثابت، قال: سمعت البراء رضي الله عنه، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم , او قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"الانصار لا يحبهم إلا مؤمن، ولا يبغضهم إلا منافق، فمن احبهم احبه الله، ومن ابغضهم ابغضه الله".
ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، مجھے عدی بن ثابت نے خبر دی، کہا کہ میں نے براء رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا یا یوں بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انصار سے صرف مومن ہی محبت رکھے گا اور ان سے صرف منافق ہی بغض رکھے گا۔ پس جو شخص ان سے محبت کرے اس سے اللہ محبت کرے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا اس سے اللہ تعالیٰ اس سے بغض رکھے گا (معلوم ہوا کہ انصار کی محبت نشان ایمان ہے اور ان سے دشمنی رکھنا بے ایمان لوگوں کا کام ہے)۔

Share this: