احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: 16- بَابُ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَالأَصْنَامِ:
باب: وہ جانور جن کو تھانوں اور بتوں کے نام پر ذبح کیا گیا ہو ان کا کھانا حرام ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5499
حدثنا معلى بن اسد، حدثنا عبد العزيز يعني ابن المختار، اخبرنا موسى بن عقبة، قال: اخبرني سالم، انه سمع عبد الله يحدث، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم"انه لقي زيد بن عمرو بن نفيل باسفل بلدح، وذاك قبل ان ينزل على رسول الله صلى الله عليه وسلم الوحي، فقدم إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم سفرة فيها لحم فابى ان ياكل منها، ثم قال: إني لا آكل مما تذبحون على انصابكم ولا آكل إلا مما ذكر اسم الله عليه".
ہم سے معلی بن اسد نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز یعنی ابن المختار نے بیان کیا، انہیں موسیٰ بن عقبہ نے خبر دی، کہا کہ مجھے سالم نے خبر دی، انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا اور ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زید بن عمرو بن نوفل سے مقام بلد کے نشیبی حصہ میں ملاقات ہوئی۔ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہونے سے پہلے کا زمانہ ہے۔ آپ نے وہ دستر خوان جس میں گوشت تھا جسے ان لوگوں نے آپ کی ضیافت کے لیے پیش کیا تھا مگر ان پر ذبح کے وقت بتوں کا نام لیا گیا تھا، آپ نے اسے زید بن عمرو کے سامنے واپس فرما دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم جو جانور اپنے بتوں کے نام پر ذبح کرتے ہو میں انہیں نہیں کھاتا، میں صرف اسی جانور کا گوشت کھاتا ہوں جس پر (ذبح کرتے وقت) اللہ کا نام لیا گیا ہو۔

Share this: