احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: 7- بَابُ سَجْدَةِ: {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ}:
باب: سورۃ اذا السماء انشقت میں سجدہ کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1074
حدثنا مسلم بن إبراهيم، ومعاذ بن فضالة، قالا: اخبرنا هشام، عن يحيى، عن ابي سلمة، قال:"رايت ابا هريرة رضي الله عنه قرا: إذا السماء انشقت سورة الانشقاق آية 1 فسجد بها، فقلت: يا ابا هريرة الم ارك تسجد ؟ قال: لو لم ار النبي صلى الله عليه وسلم يسجد لم اسجد".
ہم سے مسلم بن ابراہیم اور معاذ بن فضالہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ہشام بن ابی عبداللہ دستوائی نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے، ان سے ابوسلمہ نے کہا کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سورۃ «إذا السماء انشقت‏» پڑھتے دیکھا۔ آپ نے اس میں سجدہ کیا میں نے کہا کہ اے ابوہریرہ! کیا میں نے آپ کو سجدہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ آپ نے کہا کہ اگر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدہ کرتے نہ دیکھتا تو میں بھی نہ کرتا۔

Share this: