احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: 53- بَابُ الشُّرُوطِ فِي النِّكَاحِ:
باب: نکاح میں جو شرطیں کی جائیں (ان کا پورا کرنا ضروری ہے)۔
وقال المسور بن مخرمة: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم"ذكر صهرا له فاثنى عليه في مصاهرته فاحسن". قال: حدثني فصدقني ووعدني فوفى لي.
‏‏‏‏ اور عمر رضی اللہ عنہ نے کہا حق کا پورا کرنا اسی وقت ہو گا جب شرط پوری کی جائے اور مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک داماد (ابوالعاص) کا ذکر فرمایا اور ان کی تعریف کی کہ دامادی کا حق انہوں نے ادا کیا جو بات کہی وہ سچ کہی اور جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5151
حدثنا ابو الوليد هشام بن عبد الملك، حدثنا ليث، عن يزيد بن ابي حبيب، عن ابي الخير، عن عقبة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"احق ما اوفيتم من الشروط ان توفوا به ما استحللتم به الفروج".
ہم سے ابوالولید ہشام بن عبدالملک نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے یزید بن ابی حبیب نے، ان سے ابوالخیر اور ان سے عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمام شرطوں میں وہ شرطیں سب سے زیادہ پوری کی جانے کے لائق ہیں جن کے ذریعہ تم نے شرمگاہوں کو حلال کیا ہے۔ یعنی نکاح کی شرطیں ضرور پوری کرنی ہوں گی۔

Share this: