احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

111: 111- بَابُ يَقِلُّ الرِّجَالُ وَيَكْثُرُ النِّسَاءُ:
باب: (قیامت کے قریب) عورتوں کا بہت ہو جانا مردوں کی کمی۔
وقال ابو موسى: عن النبي صلى الله عليه وسلم:"وترى الرجل الواحد يتبعه اربعون امراة يلذن به من قلة الرجال وكثرة النساء".
‏‏‏‏ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے روایت کی کہ تم دیکھو گے کہ چالیس عورتیں ایک مرد کے ساتھ ہوں گی اس کی پناہ میں رہیں گی کیونکہ مرد کم رہ جائیں گے اور عورتیں زیادہ ہو جائیں گی۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5231
حدثنا حفص بن عمر الحوضي، حدثنا هشام، عن قتادة، عن انس رضي الله عنه، قال: لاحدثنكم حديثا سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يحدثكم به احد غيري، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"إن من اشراط الساعة: ان يرفع العلم ويكثر الجهل، ويكثر الزنا، ويكثر شرب الخمر، ويقل الرجال ويكثر النساء، حتى يكون لخمسين امراة القيم الواحد".
ہم سے حفص بن عمر حوضی نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں تم سے وہ حدیث بیان کروں گا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، میرے سوا یہ حدیث تم سے کوئی اور نہیں بیان کرنے والا ہے۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ قرآن و حدیث کا علم اٹھا لیا جائے گا اور جہالت بڑھ جائے گی۔ زنا کی کثرت ہو جائے گی اور شراب لوگ زیادہ پینے لگیں گے۔ مرد کم ہو جائیں گے اور عورتوں کی تعداد زیادہ ہو جائے گی۔ حالت یہ ہو جائے گی کہ پچاس پچاس عورتوں کا سنبھالنے والا (خبر گیر) ایک مرد ہو گا۔

Share this: