احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: 16- بَابُ بِمَنْ يُبْدَأُ بِالْهَدِيَّةِ:
باب: ہدیہ کا اولین حقدار کون ہے؟
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2594
وقال بكر: عن عمرو، عن بكير، عن كريب مولى ابن عباس، إن ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم اعتقت وليدة لها، فقال لها: ولو وصلت بعض اخوالك كان اعظم لاجرك".
اور بکر بن مضر نے عمرو بن حارث سے، انہوں نے بکیر سے، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام کریب سے (بیان کیا کہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ایک لونڈی آزاد کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا اگر وہ تمہارے ننھیال والوں کو دی جاتی تو تمہیں زیادہ ثواب ملتا۔

Share this: