احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: 19- بَابُ الرَّجَاءِ مَعَ الْخَوْفِ:
باب: اللہ کے خوف کے ساتھ امید بھی رکھنا۔
وقال سفيان: ما في القرآن آية اشد علي من: لستم على شيء حتى تقيموا التوراة والإنجيل وما انزل إليكم من ربكم سورة المائدة آية 68.
اور سفیان بن عیینہ نے کہا کہ قرآن کی کوئی آیت مجھ پر اتنی سخت نہیں گزری جتنی (سورۃ المائدہ) کی یہ آیت ہے «لستم على شىء حتى تقيموا التوراة والإنجيل وما أنزل إليكم من ربكم‏» کہ اے پیغمبر کے اقارب والو! تمہارا طریق (مذہب) کوئی چیز نہیں ہے جب تک توراۃ اور انجیل اور ان کتابوں پر جو تم پر اتری ہیں پورا عمل نہ کرو۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6469
حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا يعقوب بن عبد الرحمن، عن عمرو بن ابي عمرو، عن سعيد بن ابي سعيد المقبري، عن ابي هريرة رضي الله عنه، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"إن الله خلق الرحمة يوم خلقها مائة رحمة، فامسك عنده تسعا وتسعين رحمة، وارسل في خلقه كلهم رحمة واحدة، فلو يعلم الكافر بكل الذي عند الله من الرحمة لم ييئس من الجنة، ولو يعلم المؤمن بكل الذي عند الله من العذاب لم يامن من النار".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یعقوب بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، ان سے عمرو بن ابی عمرو نے بیان کیا، ان سے سعید بن ابی سعید مقبری نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے رحمت کو جس دن بنایا تو اس کے سو حصے کئے اور اپنے پاس ان میں سے نناوے رکھے۔ اس کے بعد تمام مخلوق کے لیے صرف ایک حصہ رحمت کا بھیجا۔ پس اگر کافر کو وہ تمام رحم معلوم ہو جائے جو اللہ کے پاس ہے تو وہ جنت سے ناامید نہ ہو اور اگر مومن کو وہ تمام عذاب معلوم ہو جائیں جو اللہ کے پاس ہیں تو دوزخ سے کبھی بےخوف نہ ہو۔

Share this: