احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

33: 33- بَابُ صَلاَةِ الضُّحَى فِي الْحَضَرِ:
باب: چاشت کی نماز اپنے شہر میں پڑھے۔
قاله: عتبان بن مالك عن النبي صلى الله عليه وسلم.
‏‏‏‏ یہ عتبان بن مالک نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1178
حدثنا مسلم بن إبراهيم، اخبرنا شعبة، حدثنا عباس الجريري هو ابن فروخ، عن ابي عثمان النهدي، عن ابي هريرة رضي الله عنه , قال:"اوصاني خليلي بثلاث لا ادعهن حتى اموت، صوم ثلاثة ايام من كل شهر، وصلاة الضحى، ونوم على وتر".
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں شعبہ نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم سے عباس جریری نے جو فروخ کے بیٹے تھے بیان کیا، ان سے ابوعثمان نہدی نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مجھے میرے جانی دوست (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تین چیزوں کی وصیت کی ہے کہ موت سے پہلے ان کو نہ چھوڑوں۔ ہر مہینہ میں تین دن روزے۔ چاشت کی نماز اور وتر پڑھ کر سونا۔

Share this: