احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: 14- بَابُ نَقْضِ شَعَرِ الْمَرْأَةِ:
باب: میت عورت ہو تو غسل کے وقت اس کے بال کھولنا۔
وقال ابن سيرين لا باس ان ينقض شعر الميت.
اور ابن سیرین رحمہ اللہ نے کہا کہ میت (عورت) کے سر کے بال کھولنے میں کوئی حرج نہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1260
حدثنا احمد، حدثنا عبد الله بن وهب، اخبرنا ابن جريج، قال ايوب: وسمعت حفصة بنت سيرين , قالت: حدثتنا ام عطية رضي الله عنها"انهن جعلن راس بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم ثلاثة قرون نقضنه، ثم غسلنه، ثم جعلنه ثلاثة قرون".
ہم سے احمد بن صالح نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا انہیں ابن جریج نے خبر دی، ان سے ایوب نے بیان کیا کہ میں نے حفصہ بنت سیرین سے سنا، انہوں نے کہا کہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے ہم سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کے بالوں کو تین لٹوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ پہلے بال کھولے گئے پھر انہیں دھو کر ان کی تین چٹیاں کر دی گئیں۔

Share this: