احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: 2- بَابُ فَضْلِ قِيَامِ اللَّيْلِ:
باب: رات کی نماز کی فضیلت کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1121
حدثنا عبد الله بن محمد , قال: حدثنا هشام , قال: اخبرنا معمر. ح وحدثني محمود , قال: حدثنا عبد الرزاق , قال: اخبرنا معمر، عن الزهري، عن سالم، عن ابيه رضي الله عنه , قال:"كان الرجل في حياة النبي صلى الله عليه وسلم إذا راى رؤيا قصها على رسول الله صلى الله عليه وسلم، فتمنيت ان ارى رؤيا فاقصها على رسول الله صلى الله عليه وسلم، وكنت غلاما شابا، وكنت انام في المسجد على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فرايت في النوم كان ملكين اخذاني فذهبا بي إلى النار، فإذا هي مطوية كطي البئر , وإذا لها قرنان , وإذا فيها اناس قد عرفتهم، فجعلت اقول اعوذ بالله من النار، قال: فلقينا ملك آخر، فقال لي: لم ترع.
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ہشام بن یوسف صنعانی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے معمر نے حدیث بیان کی (دوسری سند) اور مجھ سے محمود بن غیلان نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معمر نے خبر دی، انہیں زہری نے، انہیں سالم نے، انہیں ان کے باپ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں جب کوئی خواب دیکھتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم تعبیر دیتے) میرے بھی دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ میں بھی کوئی خواب دیکھتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتا، میں ابھی نوجوان تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسجد میں سوتا تھا۔ چنانچہ میں نے خواب میں دیکھا کہ دو فرشتے مجھے پکڑ کر دوزخ کی طرف لے گئے۔ میں نے دیکھا کہ دوزخ پر کنویں کی طرح بندش ہے (یعنی اس پر کنویں کی سی منڈیر بنی ہوئی ہے) اس کے دو جانب تھے۔ دوزخ میں بہت سے ایسے لوگوں کو دیکھا جنہیں میں پہچانتا تھا۔ میں کہنے لگا دوزخ سے اللہ کی پناہ! انہوں نے بیان کیا کہ پھر ہم کو ایک فرشتہ ملا اور اس نے مجھ سے کہا ڈرو نہیں۔

Share this: