احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

117: 117- بَابُ اسْتِئْذَانِ الْمَرْأَةِ زَوْجَهَا فِي الْخُرُوجِ إِلَى الْمَسْجِدِ وَغَيْرِهِ:
باب: مسجد وغیرہ میں جانے کے لیے عورت کا اپنے شوہر سے اجازت لینا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5238
حدثنا علي بن عبد الله، حدثنا سفيان، حدثنا الزهري، عن سالم، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم:"إذا استاذنت امراة احدكم إلى المسجد فلا يمنعها".
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، کہا ہم سے زہری نے، ان سے سالم نے اور ان سے ان کے والد (عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کسی کی بیوی مسجد میں (نماز پڑھنے کے لیے) جانے کی اجازت مانگے تو اسے نہ روکو بلکہ اجازت دے دو۔

Share this: