احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: 4- بَابُ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ:
باب: اچھا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6986
حدثنا مسدد، حدثنا عبد الله بن يحيى بن ابي كثير، واثنى عليه خيرا لقيته باليمامة، عن ابيه، حدثنا ابو سلمة، عن ابي قتادة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"الرؤيا الصالحة من الله، والحلم من الشيطان، فإذا حلم فليتعوذ منه، وليبصق عن شماله، فإنها لا تضره"،وعن ابيه، حدثنا عبد الله بن ابي قتادة، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم مثله.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا اور ان کی تعریف کی کہ میں نے ان سے یمامہ میں ملاقات کی تھی، ان سے ان کے والد نے، ان سے ابوسلمہ رضی اللہ عنہ اور ان سے ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے پس اگر کوئی برا خواب دیکھے تو اسے اس سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہئیے اور بائیں طرف تھوکنا چاہئیے یہ خواب اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور عبداللہ بن یحییٰ سے ان کے والد نے اور ان سے عبداللہ بن ابی قتادہ نے بیان کیا اور ان سے ان کے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح بیان کیا۔

Share this: