احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: 42- بَابُ كَمْ يَجُوزُ الْخِيَارُ:
باب: کب تک بیع توڑنے کا اختیار رہتا ہے؟
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2107
حدثنا صدقة، اخبرنا عبد الوهاب، قال: سمعت يحيى بن سعيد، قال: سمعت نافعا، عن ابن عمر رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"إن المتبايعين بالخيار في بيعهما ما لم يتفرقا، او يكون البيع خيارا"، قال نافع: وكان ابن عمر، إذا اشترى شيئا يعجبه، فارق صاحبه.
ہم سے صدقہ بن فضل نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو عبدالوہاب نے خبر دی، کہا کہ میں نے یحییٰ بن سعید سے سنا، کہا کہ میں نے نافع سے سنا اور انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، خرید و فروخت کرنے والوں کو جب تک وہ جدا نہ ہوں اختیار ہوتا ہے، یا خود بیع میں اختیار کی شرط ہو۔ (تو شرط کے مطابق اختیار ہوتا ہے) نافع نے کہا کہ جب عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کوئی ایسی چیز خریدتے جو انہیں پسند ہوتی تو (خریدنے کے بعد) اپنے معاملہ دار سے جدا ہو جاتے۔

Share this: