احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: 9- بَابُ نِكَاحِ الأَبْكَارِ:
باب: کنواریوں سے نکاح کرنے کا بیان۔
وقال ابن ابي مليكة: قال ابن عباس لعائشة:"لم ينكح النبي صلى الله عليه وسلم بكرا غيرك".
‏‏‏‏ اور ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ آپ کے سوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کنواری لڑکی سے نکاح نہیں کیا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5077
حدثنا إسماعيل بن عبد الله، قال: حدثني اخي، عن سليمان، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة رضي الله عنها، قالت: قلت:"يا رسول الله، ارايت لو نزلت واديا وفيه شجرة قد اكل منها، ووجدت شجرا لم يؤكل منها، في ايها كنت ترتع بعيرك ؟ قال: في الذي لم يرتع منها، تعني ان رسول الله صلى الله عليه وسلم لم يتزوج بكرا غيرها".
ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے بھائی عبدالحمید نے بیان کیا، ان سے سلیمان بن بلال نے، ان سے ہشام بن عروہ نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! فرمائیے اگر آپ کسی وادی میں اتریں اور اس میں ایک درخت ایسا ہو جس میں اونٹ چر گئے ہوں اور ایک درخت ایسا ہو جس میں سے کچھ بھی نہ کھایا گیا ہو تو آپ اپنا اونٹ ان درختوں میں سے کس درخت میں چرائیں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس درخت میں جس میں سے ابھی چرایا نہیں گیا ہو۔ ان کا اشارہ اس طرف تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سوا کسی کنواری لڑکی سے نکاح نہیں کیا۔

Share this: