احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: 7- بَابُ فَضْلُ دُورِ الأَنْصَارِ:
باب: انصار کے گھرانوں کی فضیلت کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3789
حدثني محمد بن بشار، حدثنا غندر، حدثنا شعبة، قال: سمعت قتادة، عن انس بن مالك، عن ابي اسيد رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"خير دور الانصار: بنو النجار، ثم بنو عبد الاشهل، ثم بنو الحارث بن خزرج، ثم بنو ساعدة وفي كل دور الانصار خير"، فقال سعد: ما ارى النبي صلى الله عليه وسلم إلا قد فضل علينا، فقيل: قد فضلكم على كثير، وقال عبد الصمد: حدثنا شعبة، حدثنا قتادة، سمعت انسا، قال ابو اسيد، عن النبي صلى الله عليه وسلم بهذا، وقال: سعد بن عبادة.
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ میں نے قتادہ سے سنا، ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا اور ان سے ابواسید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بنو نجار کا گھرانہ انصار میں سے سب سے بہتر گھرانہ ہے پھر بنو عبدالاشہل کا، پھر بنو الحارث بن خزرج کا، پھر بنو ساعدہ بن کعب بن خزرج اکبر کا،، جو اوس کا بھائی تھا، خزرج اکبر اور اوس دونوں حارثہ کے بیٹے تھے اور انصار کا ہر گھرانہ عمدہ ہی ہے۔ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے کئی قبیلوں کو ہم پر فضیلت دی ہے، ان سے کسی نے کہا تجھ کو بھی تو بہت سے قبیلوں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فضیلت دی ہے اور عبدالصمد نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے بیان کیا: میں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا اور ان سے ابواسید رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث بیان کی، اس روایت میں سعد کے باپ کا نام عبادہ مذکور ہے۔

Share this: