احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

47: 47- بَابُ مَا يُذْكَرُ مِنْ شُؤْمِ الْفَرَسِ:
باب: اس بیان میں کہ بعض گھوڑے منحوس ہوتے ہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2858
حدثنا ابو اليمان، اخبرنا شعيب، عن الزهري، قال: اخبرني سالم بن عبد الله، ان عبد الله بن عمر رضي الله عنهما، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول:"إنما الشؤم في ثلاثة في الفرس والمراة والدار".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہری نے بیان کیا، انہیں سالم بن عبداللہ نے خبر دی اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا نحوست صرف تین چیزوں میں ہوتی ہے۔ گھوڑے میں، عورت میں اور گھر میں۔

Share this: