احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: 29- بَابُ التَّطَوُّعِ بَعْدَ الْمَكْتُوبَةِ:
باب: فرضوں کے بعد سنت کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1172
حدثنا مسدد , قال: حدثنا يحيى بن سعيد، عن عبيد الله , قال: اخبرنا نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما , قال:"صليت مع النبي صلى الله عليه وسلم سجدتين قبل الظهر وسجدتين بعد الظهر وسجدتين بعد المغرب وسجدتين بعد العشاء وسجدتين بعد الجمعة، فاما المغرب والعشاء ففي بيته"، وقال ابن ابي الزناد، عن موسى بن عقبة، عن نافع بعد العشاء في اهله، تابعه كثير بن فرقد، وايوب، عن نافع.
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ عمری نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے نافع نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے خبر دی، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر سے پہلے دو رکعت سنت، ظہر کے بعد دو رکعت سنت، مغرب کے بعد دو رکعت سنت، عشاء کے بعد دو رکعت سنت اور جمعہ کے بعد دو رکعت سنت پڑھی ہیں اور مغرب اور عشاء کی سنتیں آپ گھر میں پڑھتے تھے۔ ابوالزناد نے موسیٰ بن عقبہ کے واسطہ سے بیان کیا اور ان سے نافع نے کہ عشاء کے بعد اپنے گھر میں (سنت پڑھتے تھے) ان کی روایت کی متابعت کثیر بن فرقد اور ایوب نے نافع کے واسطہ سے کی ہے۔

Share this: