احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: 41- بَابٌ في الْمَرْأَةِ تَرْقِي الرَّجُلَ:
باب: عورت مرد پر دم کر سکتی ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5751
حدثني عبد الله بن محمد الجعفي، حدثنا هشام، اخبرنا معمر، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة رضي الله عنها"ان النبي صلى الله عليه وسلم كان ينفث على نفسه في مرضه الذي قبض فيه بالمعوذات، فلما ثقل، كنت انا انفث عليه بهن فامسح بيد نفسه لبركتها"، فسالت ابن شهاب: كيف كان ينفث ؟، قال: ينفث على يديه ثم يمسح بهما وجهه.
ہم سے عبداللہ بن محمد جعفی نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام بن یوسف صنعانی نے بیان کیا، کہا ہم کو معمر نے خبر دی، انہیں زہری نے، انہیں عروہ نے اور انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مرض وفات میں معوذات پڑھ کر پھونکتے تھے پھر جب آپ کے لیے یہ دشوار ہو گیا تو میں آپ پر دم کیا کرتی تھی اور برکت کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ آپ کے جسم پر پھیرتی تھی۔ (معمر نے بیان کیا کہ) پھر میں نے ابن شہاب سے سوال کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح دم کیا کرتے تھے؟ انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک مارتے پھر ان کو چہرے پر پھیر لیتے۔

Share this: