احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: 11- بَابُ مَنْ قَرَأَ السَّجْدَةَ فِي الصَّلاَةِ فَسَجَدَ بِهَا:
باب: جس نے نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی اور نماز ہی میں سجدہ کیا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1078
حدثنا مسدد، قال: حدثنا معتمر، قال: سمعت ابي، قال: حدثني بكر، عن ابي رافع، قال:"صليت مع ابي هريرة العتمة فقرا: إذا السماء انشقت سورة الانشقاق آية 1 فسجد فقلت: ما هذه ؟ قال: سجدت بها خلف ابي القاسم صلى الله عليه وسلم، فلا ازال اسجد فيها حتى القاه".
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا کہا کہ ہم سے بکر بن عبداللہ مزنی نے بیان کیا، ان سے ابورافع نے کہا کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز عشاء پڑھی۔ آپ نے «إذا السماء انشقت‏» کی تلاوت کی اور سجدہ کیا۔ میں نے عرض کیا کہ آپ نے یہ کیا کیا؟ انہوں نے اس کا جواب دیا کہ میں نے اس میں ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں سجدہ کیا تھا اور ہمیشہ سجدہ کرتا ہوں گا تاآنکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملوں۔

Share this: