احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: 19- بَابُ إِذَا أَنْزَلَ اللَّهُ بِقَوْمٍ عَذَابًا:
باب: جب اللہ کسی قوم پر عذاب نازل کرتا ہے (تو سب قسم کے لوگ اس میں شامل ہو جاتے ہیں)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 7108
حدثنا عبد الله بن عثمان، اخبرنا عبد الله، اخبرنا يونس، عن الزهري، اخبرني حمزة بن عبد الله بن عمر، انه سمع ابن عمر رضي الله عنهما، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا انزل الله بقوم عذابا اصاب العذاب من كان فيهم، ثم بعثوا على اعمالهم".
ہم سے عبداللہ بن عثمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، انہیں یونس نے خبر دی، انہیں زہری نے، انہیں حمزہ بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے خبر دی اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب اللہ کسی قوم پر عذاب نازل کرتا ہے تو عذاب ان سب لوگوں پر آتا ہے جو اس قوم میں ہوتے ہیں پھر انہیں ان کے اعمال کے مطابق اٹھایا جائے گا۔

Share this: