احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: 24- بَابُ إِذَا تَسَارَعَ قَوْمٌ فِي الْيَمِينِ:
باب: جب چند آدمی ہوں اور ہر ایک قسم کھانے میں جلدی کرے تو پہلے کس سے قسم لی جائے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2674
حدثنا إسحاق بن نصر، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر، عن همام، عن ابي هريرة رضي الله عنه،"ان النبي صلى الله عليه وسلم عرض على قوم اليمين فاسرعوا، فامر ان يسهم بينهم في اليمين ايهم يحلف".
ہم سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، انہیں معمر نے خبر دی، انہیں ہمام نے اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند آدمیوں سے قسم کھانے کے لیے کہا (ایک ایسے مقدمے میں جس کے یہ لوگ مدعیٰ علیہ تھے) قسم کے لیے سب ایک ساتھ آگے بڑھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا قسم کھانے کے لیے ان میں باہم قرعہ ڈالا جائے کہ پہلے کون قسم کھائے۔

Share this: