احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

71: 71- بَابُ مَنْ أَوْلَمَ بِأَقَلَّ مِنْ شَاةٍ:
باب: ایک بکری سے کم کا ولیمہ کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5172
حدثنا محمد بن يوسف، حدثنا سفيان، عن منصور بن صفية، عن امه صفية بنت شيبة، قالت:"اولم النبي صلى الله عليه وسلم على بعض نسائه بمدين من شعير".
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے منصور بن صفیہ نے، ان سے ان کی والدہ صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک بیوی کا ولیمہ دو مد (تقریباً پونے دو سیر) جَو سے کیا تھا۔

Share this: