احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: 16- بَابُ مَا يُؤْكَلُ مِنْ لُحُومِ الأَضَاحِيِّ وَمَا يُتَزَوَّدُ مِنْهَا:
باب: قربانی کا کتنا گوشت کھایا جائے اور کتنا جمع کر کے رکھا جائے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5567
حدثنا علي بن عبد الله، حدثنا سفيان، قال عمرو، اخبرني عطاء، سمع جابر بن عبد الله رضي الله عنهما، قال:"كنا نتزود لحوم الاضاحي على عهد النبي صلى الله عليه وسلم إلى المدينة، وقال: غير مرة لحوم الهدي".
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، ان سے سفیان نے بیان کیا کہ عمرو نے بیان کیا، انہیں عطاء نے خبر دی، انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ مدینہ پہنچنے تک ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قربانی کا گوشت جمع کرتے تھے اور کئی مرتبہ (بجائے «لحوم الأضاحي» کے) «لحوم الهدى‏.‏» کا لفظ استعمال کیا۔

Share this: