احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: 16- بَابُ الأَقِطِ:
باب: پنیر کا بیان۔
وقال حميد: سمعت انسا بنى النبي صلى الله عليه وسلم بصفية، فالقى التمر والاقط والسمن، وقال عمرو بن ابي عمرو: عن انس،"صنع النبي صلى الله عليه وسلم حيسا".
اور حمید نے کہا کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو (دعوت ولیمہ میں) کھجور، پنیر اور گھی رکھا اور عمرو بن ابی عمرو نے بیان کیا اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (کھجور، پنیر اور گھی کا) ملیدہ بنایا تھا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5402
حدثنا مسلم بن إبراهيم، حدثنا شعبة، عن ابي بشر، عن سعيد، عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال:"اهدت خالتي إلى النبي صلى الله عليه وسلم ضبابا واقطا ولبنا، فوضع الضب على مائدته، فلو كان حراما لم يوضع وشرب اللبن واكل الاقط".
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کی، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے ابوبشر نے، ان سے سعید نے اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میری خالہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ساہنہ کا گوشت، پنیر اور دودھ ہدیتاً پیش کیا تو ساہنہ کا گوشت آپ کے دستر خوان پر رکھا گیا اور اگر ساہنہ حرام ہوتا تو آپ کے دستر خوان پر نہیں رکھا جا سکتا تھا لیکن آپ نے دودھ پیا اور پنیر کھایا۔

Share this: