احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: 4- بَابُ الرَّهْنُ مَرْكُوبٌ وَمَحْلُوبٌ:
باب: گروی جانور پر سواری کرنا اس کا دودھ پینا درست ہے۔
وقال مغيرة: عن إبراهيم تركب الضالة بقدر علفها وتحلب بقدر علفها، والرهن مثله.
اور مغیرہ نے بیان کیا اور ان سے ابراہیم نخعی نے کہ گم ہونے والے جانور پر (اگر وہ کسی کو مل جائے تو) اس پر چارہ دینے کے بدلے سواری کی جائے (اگر وہ سواری کا جانور ہے) اور (چارے کے مطابق) اس کا دودھ بھی دوہا جائے (اگر وہ دودھ دینے کے قابل ہے) ایسے ہی گروی جانور پر بھی۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2511
حدثنا ابو نعيم، حدثنا زكرياء، عن عامر، عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، انه كان يقول:"الرهن يركب بنفقته، ويشرب لبن الدر إذا كان مرهونا".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے زکریا بن ابی زائدہ نے بیان کیا، ان سے عامر شعبی نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا گروی جانور پر اس کا خرچ نکالنے کے لیے سواری کی جائے، دودھ والا جانور گروی ہو تو اس کا دودھ پیا جائے۔

Share this: