احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: 25- بَابُ الصَّلاَةِ فِي الْخِفَافِ:
باب: موزے پہنے ہوئے نماز پڑھنا (جائز ہے)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 387
حدثنا آدم، قال: حدثنا شعبة، عن الاعمش، قال: سمعت إبراهيم يحدث، عن همام بن الحارث، قال:"رايت جرير بن عبد الله بال، ثم توضا ومسح على خفيه، ثم قام فصلى فسئل، فقال: رايت النبي صلى الله عليه وسلم صنع مثل هذا"، قال إبراهيم: فكان يعجبهم لان جريرا كان من آخر من اسلم.
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے اعمش کے واسطہ سے، اس نے کہا کہ میں نے ابراہیم نخعی سے سنا۔ وہ ہمام بن حارث سے روایت کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ میں نے جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے پیشاب کیا پھر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ پھر کھڑے ہوئے اور (موزوں سمیت) نماز پڑھی۔ آپ سے جب اس کے متعلق پوچھا گیا، تو فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔ ابراہیم نخعی نے کہا کہ یہ حدیث لوگوں کی نظر میں بہت پسندیدہ تھی کیونکہ جریر رضی اللہ عنہ آخر میں اسلام لائے تھے۔

Share this: